جونیئر برطانوی وزیر بارکلے بریگزٹ کے وزیر ہوگئے

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:06

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) برطانوی وزیر اعظم نے جونیئر منسٹر اسٹیفن بارکلے کو بریگزٹ کی وزارت سونپ دی۔ انہوں نے 2016ء کے ریفرنڈم میں یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرانی ساتھی ایمبر رڈ کی بھی کابینہ میں واپسی ہوگئی ، وزرا نے بریگزٹ ڈیل پر نئے سمجھوتے کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے تھریسامے کو دوبارہ برسلز بھیجنے کی کوششیں تیز کردیں تاہم جرمن چانسلر انجیلامرکل نے مزید مذاکرات سے صاف انکار کردیا ہے۔