یمن میں جنگ بندی نہ ہوئی تو تباہ کن قحط کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ

سویڈن میں جلد مذاکرات ہوںگے، فریقین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے،عالمی ایلچی

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:06

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں فوری جنگ بندی کی کوششیں ناکام ہوئیں تو تباہ کن قحط آسکتاہے،جس پر قابو پانا آسان نہیں ہوگا، جنگ بندی کیلیے اقوام متحدہ کے تحت سویڈن میں مجوزہ مذاکرات چند ہفتوں میں ہوںگے، فریقین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کاسلامتی کونسل میں بریفنگ میں کہنا تھا کہ یمن میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کے تحت سویڈن میں مذاکرات کی تجویز ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوئی، اس سے قبل وہ آئندہ ہفتے یمن کا دورہ کریں گے۔