کیلی فورنیاکے جنگلات میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی

ایک لاکھ 42ہزار ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا،ہزاروں مکانات بھی تباہ ،ہزاروں افرادتاحال لاپتہ

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:19

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی شمالی کائونٹی بوٹے میں لگنے والی آگ ابھی تک بے قابو ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ کے مطابق آگ سے جھلس کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 71ہو گئی، جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے ایک ہزار سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ کیمپ فائر کے نام سے لگنے والی آگ نے ایک لاکھ 42ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ سے ہزاروں مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آگ سے متاثرہ ریاست کیلی فورنیا کا دورہ کریں گے اور آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین افراد سے ملاقات بھی کریں گے۔ایک لاکھ 41 ہزار ایکڑ تک پھیلی کیمپ فائر پر اب تک 40 فیصد قابوپایا گیا ہے، جس کی لپیٹ میں آکر 10 ہزار مکانات جل کر راکھ ہو گئے ۔