چئیرمین سینیٹ کے غیر ملکی وفود کو بلانے پر اعتراض کے بعد ڈپٹی چئیرمین کا اہم اعلان

ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈی والا نے غیر ملکی وفود کے دورے پر آنے والے تمام اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 17 نومبر 2018 13:12

چئیرمین سینیٹ کے غیر ملکی وفود کو بلانے پر اعتراض کے بعد ڈپٹی چئیرمین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈی والا نے غیر ملکی وفود کے دورے پر آنے والے تمام اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والا میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے اراکین پالیمنٹرین سے اختلافات کے بعد اب چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے اختلافات بھی سامنے آئے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے 3 نومبر کو غیر ملکی دورہ کیا تھا جہاں پر انکی ملاقات غیر ملکی اسپیکرز اور ڈپٹی اسپیکرز سے ہوئی تھی تو انہوں نے سلیم مانڈوی والا کواپنے ملکوں میں آنے کی دعوت دی جس پر ڈپٹی چیئرمین سنیٹ نے بھی جزبہ خیر سگالی کے تحت انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی لیکن جونہی یہ بات صادق سنجرانی کے علم میں آئی تو انہوں نے فوری طور پر ڈپٹی چیئرمین کو خط لکھا اور حکم دیا کہ غیر ملکی وفود کو پاکستان آنے کی دعوت صرف چیئرمین ہی دے سکتا ہے لیکن آپ نے جو دعوت دی ہے وہ مناسب نہیں ہے اور اس پر قوم کی خطیر رقم خرچ ہو گی ایسی دعوتیں صرف اور صرف ملکی مفاد میں دی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی اپنے جزبات کی عکاسی کرتے ہوئے اپنا خط چیئرمین سنییٹ کو لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ آپکا خط پڑھ کر بڑا افسوس ہوا ہے حیران ہوں کہ غیر ملکی وفود کا پاکستان آنا قومی مفاد میں نہیں ہے اور یہ کہا رولز میں کہاں لکھا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ غیر ملکی وفود کو پاکستان میں آنے کی دعوت نہیں دے سکتے اسکے علاوہ ڈپٹی چیئرمین نے چیئرمین پر خط میں واضح کیا کہ وہ غیر ملکی وفود کو پاکستان دعوت دینے کے فیصلے پر قائم ہیں اور ان پر خرچ ہونے والی ساری رقم خود سے آدا کریں گے کیونکہ ایک لمبے عرصے سے پاکستان میں کوئی غیر ملکی وفود نہیہں آئے تھے اور اب اگر انہوں نے آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تو انکو اجازت ملنی چاہیے زرائع کے مطابق اس حوالے سے پیپلز پارٹی میں بھی اس بات پرآراکین پالیمنٹ نے اظہارر برہمی کیا ہے اور امکان ہے کہ پیپلز پارٹی کے آراکین پارلینٹ بھی صادق سنجرانی کے گوادر میں ہونے والی ایشئین پالیمانی کانفرنس پر خرچ کی جانیوالی خطیر رقم عوام کے سامنے لائیں گی۔