Live Updates

قائد آباد دھماکے کی مکمل تفتیش تک کچھ نہیں کہہ سکتے ،ْ وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:19

قائد آباد دھماکے کی مکمل تفتیش تک کچھ نہیں کہہ سکتے ،ْ وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ قائد آباد دھماکے کی مکمل تفتیش تک کچھ نہیں کہہ سکتے البتہ تفتیش کرنی ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ٹارگٹ کیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ نے قائد آباد دھماکے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 10 کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ،ْ دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائد آباد سے ایک اور ڈیوائس بھی ملی تھی جس کو ناکارہ بنا دیاگیا، دھماکے کی تحقیقات کریں گے اور اس کی مکمل تفتیش کی جائے گی جس کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا، اس لیے مکمل تفتیش تک کچھ نہیں کہہ سکتے البتہ تفتیش کرنی ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ٹارگٹ کیا تھا۔مراد علی شاہ نے کہاکہ فورنزک لیب کیلئے زمین حاصل کرلی ہے، سندھ میں لیب بنانے کی کوشش کررہے ہیں، جب تک دیگر صوبوں سے مدد لیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پتا نہیں وزیراعظم کے بیان کا کیا مقصد تھا، اب یوٹرن سے ہٹ کر ڈبلیو ٹرن ہوگئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات