ْبلوچستان کی8 اضلاع میں خشک سالی نے پنجے گاڑھ لیے ،ْ

ایک لاکھ 85 ہزار افراد اور لاکھوں جانور متاثر بلوچستان میں بارشیں نہ ہونے اور زیر زمین پانی کی سطح نیچے چلی جانے سے خشک سالی بڑھتی جارہی ہے ،ْ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطاء اللہ مینگل

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:19

ْبلوچستان کی8 اضلاع میں خشک سالی نے پنجے گاڑھ لیے ،ْ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) بلوچستان کی8 اضلاع میں خشک سالی نے پنجے گاڑھ لیے، جس سے ایک لاکھ 85 ہزار افراد اور لاکھوں جانور متاثر ہوئے ہیں۔ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطاء للہ مینگل نے بتایا کہ بلوچستان میں بارشیں نہ ہونے اور زیر زمین پانی کی سطح نیچے چلی جانے سے خشک سالی بڑھتی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ صوبے کے اضلاع چاغی، نوشکی، واشک، خاران، کچھی، جھل مگسی، تربت اور گوادر سے موصول ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان علاقوں میں ایک لاکھ 85ہزار افراد ،ْ لاکھوں جانور متاثر ہوئے ہیں ۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش کی ہے۔عطاء للہ مینگل نے بتایا کہ صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کو اپنے اپنے ضلع میں سروے کرکے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ،ْیہ رپورٹس ایک دو روز میں مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 20نومبرکو وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو اس حوالے سے بریفنگ دی جائیگی جس میں خشک سالی سے نمٹنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی جبکہ 8سے 10اضلاع کو آفت زدہ قرار دئیے جانے کا بھی امکان ہے۔