ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافرسے ایک کلو منشیات برآمد کرلی

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:25

ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافرسے ایک کلو منشیات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافرسے ایک کلو منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز پی اے 270 سے جدہ جانے والے مسافرمہدین شاہ سے ایک کلو آئس ہیروئن بر آمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافرنے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپائی تھی، مسافرمہدین شاہ سوات کا رہائشی ہے، جسے گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :