دپیکا اور رنویر نے 50کروڑ کا بنگلہ خرید لیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:34

دپیکا اور رنویر نے 50کروڑ کا بنگلہ خرید لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) بالی وڈکی جوڑی دپیکا اور رنویر نے 50کروڑ روپے کا بنگلہ خرید لیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بق دپیکا اور رنویر نے ’’جو ہو‘‘میں 50 کروڑ روپے مالیت کابنگلہ خرید لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دپیکا اور رنویر گزشتہ کچھ عرصے سے گھر کی تلاش میں تھے تا ہم اس بنگلے کو دیکھتے ساتھ ہی خرید لیا۔بنگلے کی مجموعی قیمت 50 کروڑ بھارتی روپے بتا ئی جا رہی ہے تاہم گھر کے انٹیرئر(آرائشی ) کام کے مکمل ہو نے تک دپیکا اور رنویر سنگھ ہائوس میں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :