خادم رضوی معمولی غلطی پر نکالنے گئے پی ٹی وی ملازمین کے حق میں بول پڑے

بیجنگ کو بیگنگ لکھنے والا ملازمت کا اہل نہیں تو جو خاتم النبیین نا پڑھ سکے وہ کسی عہدے کا اہل ہے؟۔علامہ خادم رضوی کا حکومت سے ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان ہفتہ نومبر 13:44

خادم رضوی معمولی غلطی پر نکالنے گئے پی ٹی وی ملازمین کے حق میں بول پڑے
کھادیلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) تحریک لبیک ﷺ کے سربراہ علامہ خادم رضوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی کے ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا کیونکہ انہوں نے بیجنگ کا لفظ غلط لکھا تھا تو میں نے کہا کہ بیجنگ کو بیگنگ لکھنے والا ملازمت کا اہل نہیں تو جو خاتم النبیین نا پڑھ سکے وہ کسی عہدے کا اہل ہے؟ ۔خادم رضوی کا مزید کہنا تھا کہ جس نے انگریزی کے ایک دو لفظ غلط لکھ دئیے انہوں نے کیا اتنا بڑا جرم کر دیا کہ انہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔

چائنہ کے ایک شہر کا نام غلط لکھنا بہت بڑا جرم ہے اور جنھیں پوارا قرآن پاک پڑھنا نہیں آتا ان کے بارے میں کیا خیال ہے۔خادم رضوی نے مطالبہ کیا کہ معمولی غلطی پر نوکری سے نکالے گئے ملازمین کو دوبارہ بحال کیا جائے۔خیال رہے پاکستان ٹیلی ویژن انتظامیہ نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران بیجنگ کو” بیگنگ“ لکھنے پر 3 سینئر افسران کو معطل کیا تھا۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی پر وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران غلطی کرنے والوں کے خلاف سزائیں دینے کا سلسلہ جاری رہا اور ایم ڈی پی ٹی وی کے بعد ڈائیریکٹر نیوز کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم چین ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ ان کے لائیو خطاب کے دوران سرکاری ٹی وی نے شہر چینی شہر بیجنگ کی جگہ بیگنگ (بھکاری) لکھ دیا، جس پر سوشل میڈیاصارفین اور لوگوں نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی وی انتظامیہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران ٹائپنگ کی غلطی ہوگئی تھی، جس کے باعث وزیراعظم کی لائیو تقریر کے دوران شہر کانام غلط لکھا گیا تھا۔ ٹائپنگ کے دوران شہر کے نام بیجنگ کی جگہ بیگنگ لکھا گیا۔ جس کو وزیراعظم کی تقریر کے دوران 20 سیکنڈ میں ہی ٹھیک کردیا گیا تھا۔ جبکہ پی ٹی وی انتظامیہ نے غلطی کرنے والے ملازمین کیخلاف سخت ایکشن لیا اور ان کو معطل کردیا تھا،