21 سالہ پاکستانی لڑکے کی 41 سالہ امریکی خاتون سے شادی

شادی کی تصاویر میں کاشف اُداس دکھائی دیا، تصاویر پر دلچسپ تبصرے ہونے لگے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ نومبر 13:44

21 سالہ پاکستانی لڑکے کی 41 سالہ امریکی خاتون سے شادی
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2018ء) : دو روز قبل 41 سالہ امریکی خاتون نے 21 سالہ پاکستانی لڑکے ملاقات کے لیے طویل سفر طے کیا اور پاکستان کے شہر سیالکوٹ پہنچ گئی۔ جس کے بعد گذشتہ روز دونوں پریمی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئیں تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کرنا شروع کر دئے ۔ سوشل میڈیا پر شادی کی وائرل تصاویر میں 21 سالہ کاشف کو اُداس دیکھا گیا۔

جس پر صارفین نے کاشف کی اُداسی کی وجہ سے متعلق کئی اندازے لگانا شروع کر دئے اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکی بھابھی نے واپس جانے سے انکار کر دیا ہے اور اب ان کا پاکستان میں ہی شفٹ ہونے کا امکان ہے ، اسی لیے کاشف اُداس ہے کہ اب وہ کیا کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ کاشف کی محبت میں مبتلا 41 سالہ امریکی خاتون نے اپنا گھر بار اور ملک چھوڑا اور پاکستان پہنچ کر نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ کاشف سے گذشتہ روز نکاح بھی کر لیا۔

(جاری ہے)

نکاح کے موقع پر اپہنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماریہ نے کہا کہ میں پاکستان آ کر بہت خوش ہوں، مجھے کاشف بے حد پسند ہیں اور وہ مجھے بہت زیادہ خوش رکھتے ہیں۔شادی کے بعد امریکہ جانے سے متعلق سوال کے جواب میں ماریہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ جہاں کاشف رہیں گے میں بھی ان کے ساتھ وہیں وہوں گی پھر چاہے وہ پاکستان ہی کیوں نہ ہو۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس شادی پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے دن کاشف کی حالت دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس نے امریکہ جانے کے لیے 41 سالہ خاتون سے شادی کی لیکن شادی کے بعد گھر بار اور ملک چھوڑ کر آنے والی ماریہ نے امریکہ واپس جانے سے انکار کرکے کاشف کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ یاد رہے کہ 41 سالہ ہیلینا کی 21 سالہ کاشف سے ملاقات ایک سال قبل سوشل میڈیا پر ہوئی۔

دونوں میں دوستی ہوئی جس کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ ہیلینا نے 21 سالہ کاشف سے محبت کا اظہار کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اسی لیے ہیلینا پاکستان پہنچی۔ ہیلینا نے کاشف سے شادی کرنے سے قبل اسلام بھی قبول کیا جس کے بعد اس کا نیا نام ماریہ رکھ دیا گیا۔ دونوں کے نکاح کی تقریب گذشتہ روز سیالکوٹ میں ہوئی۔