جاپان کے سائبر سیکورٹی کے وزیر نے زندگی بھر کمپیوٹر استعمال نہ کرنے کا اعتراف کر لیا
امین اکبر ہفتہ 17 نومبر 2018 13:53
جاپان میں سائبر سیکورٹی کے نئے وزیر یوشی تاکا ساکارودا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے زندگی میں کبھی بھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا۔انہوں نے یہ اعتراف جاپان کی ایوان زیریں کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ ان سے پاور گرڈ اور میل وئیر کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ لاعلم دکھائی دئیے۔ ایک مقام پر انہوں نے جواب دیا کہ یو ایس بی بنیادی طور پر کبھی بھی جاپان کے نیوکلیئر پاور سٹیشنوں پر استعمال نہیں کی گئی۔
اس سے سب کو معلوم ہوگیا کہ وہ ٹیکنالوجی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔اجلاس کے دوران یوشی تاکا ساکارودا کے بہت سے جوابات پر شرکا قہقہے لگانے لگے لیکن کسی کو بھی امید نہیں تھی کہ وہ پہلے کبھی بھی کمپیوٹر استعمال نہ کرنے کا اعتراف کر لیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ 25 سال کی عمر سے ہی حکومتوں میں کام کر رہے ہیں، جہاں سیکرٹری اور ملازمین ان کے لیے کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
تیکنیکی طور پر دیکھا جائے تویو شی تاکا ساکارودا کی بات درست لگتی ہے کہ عرصے سے اقتدار میں رہنے کی وجہ سے انہیں کمپیوٹر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑی لیکن سائبرسیکورٹی کے محکمے کا وزیر کے طور پر ان کا کمپیوٹر تک استعمال نہ کرسکنا سب کو حیران کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی یوشی تاکا ساکارودا کی ٹیکنالوجی سے ناواقفیت کا مذاق اڑایا ہے۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ علم کی کمی ہی بہترین سائبر سیکورٹی ہے۔ایک دوسرے صارف نے طنز کیا کہ کوئی بھی ہیکران کی معلومات نہیں چرا سکے گا۔ یہ سب سے مضبوط سیکورٹی ہے۔
68 سالہ یوشی تاکا ساکارودا طویل عرصے سے جاپانی پارلیمنٹ کا حصہ ہیں لیکن انہیں پچھلے ماہ پہلی بار وزیر کا عہدہ ملا ہے۔ ان کی ذمہ داروں میں 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس گیمز بیرونی ممالک سے ہونے والے سائبر حملوں کی روک تھام کی تیاریاں کرنا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.