وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کی دبئی میں سربنیاس فورم کے موقع پر ملاقات

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:36

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے دبئی میں سربنیاس فورم کے موقع پر ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون اور علاقائی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب کی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے 9 ویں سربنیاس فورم میں شرکت کے لیے دبئی میں ہیں۔فورم میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں جہاں مشرق وسطیٰ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔