آل پاکستان حبیب الرحمن فٹ بال ٹورنامنٹ میں بوم بوم فٹ بال کلب اسلام آباد نے ایبٹ آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:48

آل پاکستان حبیب الرحمن فٹ بال ٹورنامنٹ میں بوم بوم فٹ بال کلب اسلام ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) آل پاکستان حاجی حبیب الرحمن میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں بوم بوم فٹ بال کلب اسلام آباد نے ایبٹ آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی۔ مہمان خصوصی تحصیل ممبر مانسہرہ عمر فاروق تھے۔

(جاری ہے)

کنج فٹ بال سٹیڈیم ایبٹ آباد میں کھیلے جا رہے آل پاکستان فٹ بال ایونٹ کے چوتھے پری کوارٹر فائنل میچ میں بوم بوم ایف سی اسلام آباد نے ایبٹ آباد یونائیٹڈ کو 3-0 سے شکست دیدی، پہلے ہاف میں مقابلہ 2-0 رہا جبکہ دوسرے ہاف میں بوم بوم فٹ بال کلب نے مزید ایک گول کر کے مقابلہ 3-0 کر دیا۔

ایبٹ آباد یونائیٹڈ کے فاورڈ نے گول کے کئی یقینی مواقع ضائع کئے جس کا خمیازہ 3-0 کی صورت میں انہیں ناکامی کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ میچ ریفری زاہد چیمہ، صدیق ڈار اور قاسم خان تھے جبکہ مہمان خصوصی عمر فاروق نے آرگنائزر کیلئے 40 ہزار روپے کا اعلان کیا۔ مہمان خصوصی نے گول سکورر کو ایک ایک ہزار روپے انعام بھی دیا۔ میچ کے کمنٹیٹر شوکت حسین، فریدون خان اور مظہر محمود تھے جبکہ میچ کمشنر شانی اور ریاض گڈو تھے۔