ماڈرن سکول سسٹم ایبٹ آباد کی فٹ بال ٹیم انٹر بورڈ مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:48

ماڈرن سکول سسٹم ایبٹ آباد کی فٹ بال ٹیم انٹر بورڈ مقابلوں کے سیمی فائنل ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ماڈرن سکول سسٹم ایبٹ آباد کی فٹ بال ٹیم انٹر بورڈ مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، والی بال کی ٹیم نے بھی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ماڈرن سکول سسٹم اور ماڈرن ایچ کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں ماڈرن سکول سسٹم کی ٹیم نے ماڈرن ایچ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایم ایس ایس کی وال بال ٹیم انتہائی دلچسپ مقابلہ کے بعد فائنل میں ہار گئی۔ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں حسن سردار، حفاظ الدین اور دیگر نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم ایس ایس کی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :