اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس ،

حکومت کو 10دنوں میں پیسوں کی ادائیگی بارے فیصلہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

ہفتہ 17 نومبر 2018 15:15

اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں حکومت کو 10دنوں میں پیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ گزشتہ روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ٹھیکداروں کے وکیل نعیم بخاری نے بتایا کہ پیسے نہ ملنے کی وجہ سے اورنج لائن پر کام بند ہے،اگر بروقت ادائیگی نہ ہوئی منصوبے کی لاگت مزید بڑھ جائے گی ۔

لاہور, منصوبہ مکمل کر کے ہی جائیں گے اگر ادائیگی ہوئی تو کام شروع کو جائے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیکداروں کے لیے پیسہ خون کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ تمام فریقین سے مذاکرات ہو رہے جلد معاملہ حل ہو جائے گا۔جس پر چیف جسٹس پاکستان نے حکومت کو ہدایت کی کہ دس دنوں میں پیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ کر کے رپورٹ پیش کریں ۔