بزنس مین پینل نے نائب صدارت کیلئے عدنان خالد بٹ ، فیڈرل چیمبرز کلاس سے محمد شعیب خان ایف پی سی سی آئی الیکشنز 2019 کے امیدوار نامزد

بزنس کمیونٹی کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ،تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے، عدنان خالد بٹ، محمد شعیب خان بزنس پینل کے نامزد امیدواران پنجاب اور کیپٹل ایریاز میں فیڈریشن چیمبرز کی گرتی ہوئی ساکھ کو مضبوط بنائینگے ، میاں انجم نثارچیئرمین بزنس مین پینل

ہفتہ 17 نومبر 2018 15:20

بزنس مین پینل نے نائب صدارت کیلئے عدنان خالد بٹ ، فیڈرل چیمبرز کلاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) بزنس مین پینل(بی ایم پی) نے (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات برائی2019 کیلئے پنجاب چیمبر ز کلاس سے عدنان خالد بٹ اور فیڈرل (کیپٹل) چیمبرز سے محمد شعیب خان کو امیدوارنامزد کردیاہے۔اس بات کا اعلان گزشتہ روز ہونیوالے بزنس مین پینل پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان علائوالدین مری کو پہلے ہی صدارت کے لئے نامزد کیا جا چکا ہے۔

اس موقع پر پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم پی کے مرکزی چیئرمین انجم نثار نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور ایک پوسٹ آفس کا کردار ادا کر رہا ہے جو کہ پنجاب کی بزنس کمیونٹی کے لئے ایک مذاق کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

اب وقت آ گیا ہے کہ پنجاب کے تشخص میںمیں بہتری لائی جائے۔انجم نثار نے کہا کہ عدنان خالد بٹ لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممتاز صنعتکار ہیں پیپر اینڈ بورڈکے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں،فیروزپور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے فائونڈر چیئرمین ہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

لاہور چیمبر جو کہ پنجاب کا ایک اہم چیمبر ہے جس نے ہمیشہ تاجر و صنعتکاروں کے لئے آواز بلند کی ہے اسی وجہ سے انکو لاہور چیمبر سے نا ئب صدارت کے لئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ محمد شعیب خان مہمند ایجنسی چیمبرز کے سابق صدر ہیںمعروف صنعتکار ہیں اور انکا تعلق سٹیل اور گھی انڈسٹری سے ہیں ۔ وہ فاٹا، گلگت ،بلتستا ن کے تاجرووصنعتکاوں کے مسائل کو حل کرانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہابزنس پینل کے نامزد امیدواران حکمرانوں کی شان میں قصیدے پڑھنے کے بجائے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ملک بھر کی تاجر برادری کی خدمت کریں گے اور انشاء اللہ 2019میں ایک واضح تبدیلی نظر آئے گی اس موقع پر نامزد امیدوار عدنان خالد بٹ اورمحمد شعیب خان نے کہا کہ پنجاب اور کیپٹل ایریاز کے تمام چیمبرز کے دورے کئے جائیں گے۔ بزنس کمیونٹی نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے سب کام میرٹ پر کریں گے۔