Live Updates

حکومت کا کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں ایک اور فیصلہ

پی آئی اے میں فون کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد،غیر ضروری کالز پر متعلقہ افسر کی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 17 نومبر 2018 15:05

حکومت کا کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں ایک اور فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2018ء) حکومت کا کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں ایک اور فیصلہ سامنے آیا ہے۔قومی ائیرلائن کی نئی انتظامیہ نے غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف اقدمات کرتے ہوئے فون کے غیر ضروری استعمال پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔غیر ضروری کالز پر متعلقہ افسر کی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کفایت شعاری مہم پر قومی ائیر لائن میں بھی عمل در آمد شروع کر دیا گیا ہے۔

نئی انتظامیہ نے غیر ضروی اخراجات کو کنٹرول کرنے کیلیے مخلتف اقدامات کرتے ہوئے پی آئی اے میں پی ٹی سی ایل فون کی غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔پی آئی اے کے چیف سسٹم افسر نے بذریعہ ای میل احکامات جاری کیے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق کوئی بھی افسر آؤٹ گوئنگ کال نہیں کر سکے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل اور اقتدار میں آنے کے بعد بھی کفایت شعاری پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا تھا اور عوام سے وعدہ کیا تھا کہ حکومتی نمائندے اپنے اپنے اخراجات کم کر کے قوم کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کریں گے۔

اسی کفایت شعاری مہم کے تحت عمران خان نےوزیراعظم ہاؤس کی بجائے ملٹری سیکرٹری کے گھر میں قیام کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وزیراعظم ہاؤس کے اربوں روپے کے اخراجات سے گریز کیا جا سکے۔ تاہم اب عمران خان کی کفایت شعاری پالیسی رنگ لے آئی ہے کیونکہ اسی پالیسی کے تحت وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات ماہانہ ایک ارب روپے سے کم ہو کر چند لاکھ روپے ہو گئے ہیں۔جب کہ وزیراعظم ہاؤس کی 8 بھینسیں بھی فروخت کی گئیں۔ اس حوالے سےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو معاشی اور انتظامی چینلجز سے نکالنے کے لئے پُر عزم ہے ، ہم پوری نیک نیتی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں فروخت کرنے کا مقصد سادگی مہم کو عوام تک پہنچانا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات