جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کی تصدیق کردی

ہفتہ 17 نومبر 2018 15:26

جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کی تصدیق کردی
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔جسٹن بیبر نے اپنی پہلی گرل فرینڈ سلینا گومز سے علیحدگی کے بعد چند ماہ قبل امریکی ماڈل بالڈوین سے منگنی کی تھی جس کے بعد افواہیں گرد دش کر رہی تھیں کہ دونوں نے خفیہ طورپر شادی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

افواہیں اٴْس وقت سچ ثابت ہونے لگیں جب گلوکار نے سوشل میڈیا پر کہا کہ میں اب شادی کیلئے مزید انتظار نہیں کرسکتا تاہم اب خود جسٹن بیبر نے تمام تر افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔

جسٹن بیبر نے شادی کی تصدیق اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی جس میں انہیں ماڈل کا ہاتھ تھامیں چہرے پر مسکراہٹ سجائے راہ چلتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میری اہلیہ بہت ہی اچھی ہے۔

متعلقہ عنوان :