انجلینا جو لی کی وینزویلا کے مہاجرین کے کیمپ کا دورہ،

بچوں سے گھل مل گئیں ہالی ووڈ اداکارہ کی مہاجر نوجوانوں کو ڈانس پرفارمنس پر داد

ہفتہ 17 نومبر 2018 15:26

انجلینا جو لی کی وینزویلا کے مہاجرین کے کیمپ کا دورہ،
پیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے پیرومیں وینزویلا کے مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاجرین کیمپ کے دورے کے دوران ہالی ووڈ اداکارہ وہاں موجود بچوں میں گھل مل گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہاجر کیمپ میں موجود ڈانس کے شوقین نوجوانوں نے اپنی پرفارمنس بھی پیش کی جنہیں نہایت مہارت سے ڈانس کرتے دیکھ کر انجلینا جولی نے حیرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے نوجوانوں کی ڈانس پرفارمنس کو بہت پسند کیا ،اداکارہ نے کیمپ میں کافی وقت گزارا اور مہاجرین کے مسائل بھی سنے۔انجلینا جولی نے کیمپ میں بات چیت کرتے ہوئے وینزویلا کے مہاجرین کی ہمت کو سراہا ہوئے کہا ہے کہ وہ بے حد مضبوط ہیں۔