کویت میں منعقدہ کتاب میلے میں امریکی پاسپورٹ پر شرکت کرنیوالے اسرائیلی کو بے دخل کردیا گیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:23

کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) کویت میں منعقدہ ہونے والے ایک کتاب میلے میں امریکی پاسپورٹ پر شرکت کرنے والے ایک اسرائیلی کو بے دخل کر دیا گیا۔کویتی اخبار ’القبس‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک اسرائیلی شہری جس کی شناخت‘بن زیون‘ کے نام سے کی گئی ہے خفیہ طور پر کتاب میلے میں آگھسا۔ تحقیق کے بعد پتا چلا کہ میلے میں آنیوالا یہ مشکوک شخص اسرائیلی ہے۔

(جاری ہے)

اس نے یہودیوں کی مذہبی علامت سمجھی جانے والی ٹوپی پہن رکھی تھی۔ بن زیون نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں خلیج تعاون کونسل کا پرچم بھی رکھا گیا ہے۔ یہودی آباد کار کا کہنا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کا پرچم ادھورا ہے اور اب اس میں اسرائیل بھی شامل ہوگا۔اخباری رپورٹس کے مطابق کویتی حکام نے اسرائیلی آباد کار کوملک سے بے دخل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :