اسرائیلی عدالت نے مفرور فلسطینی مزاحمت کار اشرف نعالو کی والدہ اور بھائی پر فرد جرم عائدکردی

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:23

طولکرم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) اسرائیلی عدالت نے مفرور فلسطینی مزاحمت کار اشرف نعالو کی والدہ اور بھائی پر فرد جرم عائدکردی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اشرف نعالو پرالزام ہے کہ اس نے 7 اکتوبر کو غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں برکان یہودی کالونی میں گھس کردو یہودی آباد کاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا،اس کارروائی کے بعد اشرف نعالو مفرورہیں اور اسرائیلی فوج اسے تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔

قابض فوج نے اشرف نعالوہ کی والدہ، والد، ہمشیرہ اور ایک بھائی کو حراست میں لے رکھا ہے۔عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اشرف نعالو کی والدہ اور بھائی پر گزشتہ روز فرد جرم عائد کی گئی۔ قابض فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ نعالو کی والدہ اور اس کے بھائی نے اسے یہودی آباد کاروں پرحملوں سے نہیں روکا، اس لئے وہ بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔