پاکستان میں بچوں کی جگر کی پیوندکاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں ہوگا‘

چیف جسٹس پاکستان نے خوشخبری سنا دی آپریشن پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں ہوگا، امریکہ سے دو ماہر ڈاکٹر بچوں کی جگر کی پیوند کاری کیلئے اپنی خدمات سرانجام دینگے ‘ ثاقب نثار

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:27

پاکستان میں بچوں کی جگر کی پیوندکاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) جگر کی پیوند کاری کے لیے اب بھارت جانے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں بچوں کی جگر کی پیوندکاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جگر کی پیوند کاری نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس پاکستان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں ہوگا، امریکہ سے دو ماہر ڈاکٹر بچوں کی جگر کی پیوند کاری کے لیے پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان میں اسی ماہ کے آخر میں پہلی بار بچوں کی پیوندکاری کا پہلا آپریشن ہونے جا رہا ہے، جذبے سے کام کرنے والے دو ڈاکٹرز پاکستان تشریف لے آئے ہیں دونوں ڈاکٹرز پے کے ایل آئی میں بچوں کے جگر کہ پہلی پیوندکاری کریں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چلڈرن ہسپتال میں جگر کے مرض میں مبتلا بچوں کی لمبی فہرست ہے جب کہ پیوندکاری کے لیے انڈیا جانا پڑتا جس کا ویزہ بھی نہیں ملتا۔