Live Updates

عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے‘ خواجہ آصف

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:27

عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے‘ خواجہ آصف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز کالم نویسوں سے ملاقات میں بیان دیا کہ حالات کے مطابق جو یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں اور جو یو ٹرن لینا نہیں جانتا اس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں ہوتا، ہٹلر اور نپولین یوٹرن نہ لے کر نقصان میں گئے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے وزیراعظم کے بیان پر ٹوئٹر کے ذریعے رد عمل کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے، عمران خان کے یوٹرن کا انتظار فرمائیں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات