نیب لاہور میں انسداد بدعنوانی کے موضوع پر طلباء و طالبات میں پوسٹر پینٹنگز مقابلوں کا انعقاد

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:27

نیب لاہور میں انسداد بدعنوانی کے موضوع پر طلباء و طالبات میں پوسٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور میں انسداد بدعنوانی کے موضوع پر سکول،کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میں پوسٹر پینٹنگز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کے 21 اضلاع سے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے تقریباً 300 طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نیب لاہور کی جانب سے رواں ماہ سے ہی انسدادِ بدعنوانی کے موضوع پر مختلف مقالہ جات کا آغاز کیا گیا جن میں تقریری،شاعری،نغمہ اور پینٹنگز کے موضوعات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :