دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:33

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں ہفتہ کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 22100کیوسک اور اخرج 56000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد5800 کیوسک اور اخراج5800 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 12600 کیوسک اور اخراج23000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 10500 کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد76300 کیوسک اور اخراج 72300کیوسک،چشمہ میں آمد65200 کیوسک اوراخراج 59000کیوسک، تونسہ میں آمد58400 کیوسک اور اخراج48800 کیوسک، پنجند میں آمد2900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد 42300 کیوسک اور اخراج 35800 کیوسک، سکھر میں آمد31700 کیوسک اور اخراج 6000 اور کوٹری بیراج میں آمد3700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1458.64 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.624 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1145.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.620 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔