ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 19کرکٹ: گروپ بی کا پانچواں اور آخری مرحلہ بھی مکمل

گروپ بی سے ایسٹ زون گرینز کی فائنل میں رسائی، آخری راونڈ میں ایسٹ زون گرینز، ویسٹ زون ریڈز اور نارتھ زون گرینز کی کامیابی

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) لاہو رریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے انٹر زونل انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ میچز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ٹورنامنٹ کا فائنل 19نومبر کو ایل سی سی اے گراونڈ میں نارتھ زون بلوز اور ایسٹ زون گرینز کے مابین کھیلا جائے گا گزشتہ روز گروپ بی کے پانچویں اور آخری مرحلے کے لیگ میچز منعقد ہوئے ایل سی سی اے گراونڈ میں ایسٹ زون گرینز نے ایسٹ زون ریڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1وکٹ سے شکست دے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ایسٹ زون ریڈز نے پہلے کھیل کر تمام وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنائے خاقان عباسی 89رنز کے ساتھ نمایاں رہے وحیداللہ نے 3اور عادل سرور نے 2وکٹیں حاصل کیں ایسٹ زون گرینز نے ہدف 38.1اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا عقیل اعظم 54عاکف علی 35رنز بنانے میں کامیا ب رہے عمران علی نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

اتفاق ایل آرسی اے گراونڈ میں ویسٹ زون ریڈز نے ویسٹ زون گرینز کو 9وکٹوں سے شکست دی ویسٹ زون گرینز نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے بلا ل علی نے 52اور محمد طیب نے 43رنز بنائے امیر حمزہ نے 4وکٹیں حاصل کیں ویسٹ زون ریڈز نے ہدف باآسانی 1وکٹ کھو کر پور ا کر لیا حیدر شاہجہاں 101رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔کشمیر کراون کرکٹ گراونڈ میں منعقدہ تیسرے میچ میں نارتھ زون گرینز نے نارتھ زون ریڈز کو 67رنز سے شکست دی نارتھ زون گرینز نے پہلے کھیل کر 40اوورز میں 4وکٹوں پر 259رنز بنائے ریان ندیم 89اور اسماعیل بٹ 66رنز کے ساتھ نمایاں رہے بلاول نے 2کھلاڑی آوٹ کیے نارتھ زون ریڈز جواب میں 192رنز پر پویلین لوٹ گئی احمد شعبان 50رنز کے ساتھ نمایاں رہے عدنان جان نے 3، شہیر علوی ، انس احسان اور نعمان خان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔

متعلقہ عنوان :