ْایک ڈیموکریٹ ہٹلر کے روپ میں سامنے آگیا ،ْ
اب اس سے بڑی تبدیلی کیا ہوگی ،ْ سید خورشید شاہ جمہوری سوچ رکھنے والے ہر پاکستانی کو وزیراعظم کے بیان پر حیرانی ضرور ہوئی گی ،ْ رہنما پیپلز پارٹی پرویز مشرف ،ْضیاء الحق اور یحییٰ نے بھی اپنے آپ کو ہٹلر سے مشابہت نہیں دی ،ْلوگوں کی سوچ اور ووٹ کی توہین کی گئی ،ْجتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ْ خطاب
ہفتہ 17 نومبر 2018 16:42
(جاری ہے)
پی پی رہنما نے کہا کہ ملک میں 40 سال ڈکٹیٹر رہے اور آج بھی مجرم سیاستدان ہے جس نے آئین دیا، ادارے بنائے اس کے احتساب کی باتیں ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آج پارلیمنٹ میں ایسی زبان استعمال کی جاتی ہے جو سن کر شرم آتی ہے، ہم نے کبھی پارلیمنٹ میں ایسی گفتگو نہیں سنی، آپ حکومت چلائیں اپوزیشن آپ کے معاملات میں مداخلت نہیں کریگی، موجودہ پارلیمنٹ ابھی تک کوئی قانون سازی نہیں کرسکی۔ انہوںنے کہا کہ تنقید کرنا اپوزیشن کا کام ہے، اپوزیشن تنقید نہیں کرے گی تو حکومت کیسے صحیح کام کریگی ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم ہائوس میں رہنا یا نہ رہنا، دال کھانا یا سبزی کھانا، اس سے پیسے نہیں بچیں گے۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ ہم نے چاروں صوبوں کی منظوری سے این ایف سی ایوارڈ بنایا، آج ہٹلر کی سربرایہ میںاٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، 18 ویں ترمیم صوبوں کے حقوق کی حفاظت کرتی ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ ملک کی فیڈریشن مضبوط ہو، فیڈریشن جب مضبوط ہوگی جب صوبوں کو حقوق ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اٹھارہویں ترمیم کا تحفظ کریں گے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اس کی فیڈریشن کو مضبوط ہونا چاہیے، پاکستان کا کوئی شخص برداشت نہیں کرے گا کہ اٹھارہویں ترمیم ختم ہو۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ مدر آف آل انسٹیٹیوشنز ہوا کرتی ہے مگر 40 سال تک قابض آمروں نے اس کا حلیہ بگاڑدیا تھا انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے اقتدار میں آکر اس کا حلیہ درست کیا مگر آج اس پارلیمنٹ میں جوزبان استعمال کی جارہی ہے اس پر شرم آتی ہے، ہم نے کبھی ایسی گفتگو نہیں کی۔پی پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے نیشنل فنانس کمیشن( این ایف سی )ایوارڈ دیا اور صوبوں کو ان کے حقوق دئیے۔انہوںنے کہاکہ یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہاں پر آج تک حقیقی جمہوریت نہیں آئی جن سیاستدانوں نے ادارے بنائے ان کا احتساب ہورہاہے باقی آمروں کا نہیں ہورہا۔خورشید شاہ نے کہا کہ بھٹو اس ملک کو مضبوط بنانا چاہتے تھے اس لیے انہیں قتل کیا گیا ،ْ بھٹو نے وفاق کو مضبوط کیا اور بینظیر اور نوازشریف نے اس کو تقویت دی تھی لیکن یہ تبدیلی آئی کہ ہٹلر سامنے آگیا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ جان بوجھ کر ملک کے سسٹم کو خراب کیا جارہا ہے، ملک میں 1952سے احتساب کیا جانا چاہئے جب ایک آمر کو گورنر بنایا گیا تھا اس کے ساتھ بھٹو کے مقدمے کو ری اوپن کیا جائی ۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.