ڈی آئی خان کی گومل یونیورسٹی نے بی اے پارٹ ٹو کے طالب علم کو لاکھوں نمبر دیدیئے ،ْ انتظامیہ نے کلرک کی غلطی قراردیدیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) ڈی آئی خان کی گومل یونیورسٹی نے بی اے پارٹ ٹو کے طالب علم کو لاکھوں نمبر دیدیئے، انتظامیہ نے کلرک کی غلطی قرار دے دی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی خان کی گومل یونیورسٹی نے انوکھا کارنامہ کرتے ہوئے بی اے پارٹ ٹو کے پیپر میں طالبعلم کو 3 لاکھ 29 ہزار123 نمبر دیدیئے، طالب علم کی ڈی ایم سی کے مطابق طالبعلم نے 550 میں سے 330 نمبر حاصل کئے، کلرک نے انگریزی میں 3 لاکھ 29 ہزار 130 لکھ دیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈی ایم سی میں نمبروں کو کلرک کی غلطی قرار دیدیا، انتظامیہ کے مطابق ڈی ایم سی درستگی کرکے طالب علم کو دوبارہ جاری کردی گئی ۔