محکمہ شاہرات کی طرف سے ٹھیکیداروں کو رقم کی عدم ادائیگی ،کئی علاقوں میں مزدور کام چھوڑ کر چلے گئے ،عوام علاقہ کا شدید احتجاج

ہفتہ 17 نومبر 2018 15:30

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) محکمہ شاہرات کی طرف سے ٹھیکیداروں کو رقم کی عدم ادائیگی کے باعث کئی علاقوں میں مزدور کام چھوڑ کر چلے گئے جس پر عوام علاقہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع باغ کہ تینوں حلقوں میں متعدد رابطہ سڑکوں کا کام بند محکمہ شاہرات آزاد کشمیر بروقت ٹھیکیداروں کو رقم ادا نہ کر سکا جس سے مزدوروں کام کرنا چھوڑ دیا آے دن محکمہ اور حکومت کہ خلاف احتجاج دھرنے پریس کانفرنس جاری و ساری ہیں مگر کوئی نوٹس نہیں لیتا اوپر سے موسم سرما آن پہنچا کء بڑے منصوبے ضائع اور کرپشن کی نذر ہونے کو ہیں محکمے کہ لوگ بھاری تنخوائیں لیتے ہیں اور کام میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں اگر یہ اہلکار دیانتداری کریں تو کبھی یہ حالات نہ ہوں عوامی حلقوں نے باغ کہ ایکسیئن کو کمزور ترین قرار دیتے کہا کہ ان جیسا لا پرواہ کوئی نہیں دیکھا سماجی شخصیات نے کہا کہ وزیر اعظم. وزیر تعمیرات عامہ اور شاہرات کہ اعلی حکام فوری رقم فراہم کریں تاکہ روکے ہوے کام شروع ہو سکیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے بلند دعوے کرنے والے آج کیوں چپ اور عوام کی بات سنتے نہیں۔

متعلقہ عنوان :