پی سی بی انڈر 16 سٹارز پٹینگولر ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا

ہفتہ 17 نومبر 2018 15:30

راولپنڈی۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے زیر اہتمام انڈر 16 سٹارز پٹینگولر کرکٹ ٹورنامنٹ 2018-19 کا آغاز (کل) پیر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، کے پی کے، بلوچستان، سندھ اور فیڈرل کیپیٹل شامل ہیں، ایونٹ میں ہر ٹیم چار میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل 27 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔