پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں (کل) تین میچ کھیلے جائیں گے

ہفتہ 17 نومبر 2018 15:30

راولپنڈی۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں (کل) پیر کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پی ایف ایف کے مطابق پہلا میچ بلوچ ایف سی نوشکی اور کے الیکٹرک ایف سی کے درمیان کے بی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ایس این جی پی ایل اور پی اے ایف کی ٹیمیں کے ایم سی گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرا میچ پاکستان آرمی اور کے آر ایل کے درمیان کے پی ٹی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پی اے ایف کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کے آر ایل دوسرے اور واپڈا تیسرے نمبر پر ہے۔