بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن کی دوبارہ واپسی، لٹن داس، شفیع الاسلام اور نظم الاسلام ڈراپ

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:00

ڈھاکہ۔ 17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن کی انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، بطور کپتان ذمہ داری سنبھالیں گے، شکیب رواں سال متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایشیا کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال کی حالیہ انجری کے باعث کرکٹ میدانوں میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی، تمیم جو کہ ایشیا کپ کے دوران کلائی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، فٹنس حاصل کرنے کے بعد دوبارہ پریکٹس کے دوران سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، لٹن داس، شفیع الاسلام اور نظم الاسلام کو ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 22 نومبر سے شروع ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان شکیب الحسن، سومیا سرکار، امرالقیس، محمد متھن، مومن الحق، مشفق الرحیم، محموداللہ، مہدی حسن میراز، مستفیض الرحمان، تیجل اسلام، سید خالد احمد اور نعیم حسن پر مشتمل ہے۔