بھارتی ٹیم کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی، 21 نومبر کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے دورے کا آغاز کرے گی

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:00

سڈنی۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں جیت کا عزم لئے آسٹریلیا پہنچ گئی، مہمان ٹیم 21 نومبر کو کینگروز کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ بھارتی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی، چار ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 21 نومبر سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 23 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 نومبر کو شیڈول ہے، ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارت اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان تین روزہ ٹور میچ 29 نومبر سے شروع ہو گا، اس کے بعد بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 دسمبر، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر، تیسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری، دوسرا میچ 15 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 18 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :