یونیورسٹی لاء کالج کا 12ویں کانووکیشن 23نومبرکو لاء کالج کے سبزہ زار میں منعقد ہوگا،یونیورسٹی لاء کالج کے پرنسپل گل محمد کاکڑکی’’اے پی پی‘‘سے گفتگو

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) یونیورسٹی لاء کالج کے پرنسپل گل محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی لاء کالج کا 12ویں کانووکیشن 23نومبر بروز جمعہ صبح نو بجے لاء کالج کے سبزہ زار میں منعقد ہوگاجس میں یونیورسٹی لاء کالج سے فارغ والتحصیل ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کے طلباء وطالبات میں چانسلر لاء کالج وگورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسن زئی،وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اسناد اور ڈگریاں تقسیم کرینگے ،ہفتہ کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل لاء کالج گل محمد کاکڑنے کہا کہ 12ویںکانووکیشن کا ریہر سل 22نومبر سہ پہر تین بجے لاء کالج میں ہوگا،کانووکیشن کو کامیاب بنانے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے جو ٹیم ورک کے طور پر کام کرکے لاء کالج کے 12ویںکانووکیشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اپنا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کانووکیشن میں ماہرین تعلیم ،اراکین صوبائی اسمبلی ،وکلاء رہنمائوں سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات شرکت کرینگے۔