نصیبولال،مراتب علی فلم’’پی جے‘‘میں اشفاق علی کی دھنوں پر آوازکا جادوجگائیں گے

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:48

نصیبولال،مراتب علی فلم’’پی جے‘‘میں اشفاق علی کی دھنوں پر آوازکا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ نصیبولال اور گلوکارمراتب علی ایک عرصے کے بعد فلمسازاشفاق مغل کی فلم’’پی جے‘‘میں میوزک ڈائریکٹراشفاق علی کی بنائی گئی دھنوں پر اپنی آوازکا جادوجگائیں گے،یہ فلم مغل پروڈکشن کے بینرتلے بنائی جارہی ہے،فلم کے میوزک کی تیاریاں ان دنوں مقامی اسٹوڈیومیں زورشورسے جاری ہیں،فلم کے ہدائیتکارشاہدشیخ ،شاعراظہرحسین چاچا،مصنف واجدزبیری ،میوزک اشفاق علی جبکہ فلم میں اپنی خوبصورت آوازوں کا جادوگلوکارہ نصیبولال،مراتب علی،سہانا چودھری جگائیں گی،امیدکی جارہی ہے کہ فلم کا میوزک رواں ہفتے میں ہی مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :