Live Updates

شیخ رشید کا وزیراعظم کے یوٹرن کے بیان پر تبصرے سے گریز

معلوم نہیں کہ عمران خان نے کس سوال کے جواب میں یوٹرن کا جواب دیا،ہمیں فرینڈلی میڈیا نہیں مل رہا ہے جس کی ہم توقع رکھتے تھے، ہمارے ساتھ میڈیا کی وہ محبتیں نہیں جودوسروں کے ساتھ ہیں۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 نومبر 2018 16:32

شیخ رشید کا وزیراعظم کے یوٹرن کے بیان پر تبصرے سے گریز
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر 2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن کے بیان پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ عمران خان نے کس سوال کے جواب میں یوٹرن کا جواب دیا، ہمیں فرینڈلی میڈیا نہیں مل رہا ہے جس کی ہم توقع رکھتے تھے،ہمارے ساتھ میڈیا کی وہ محبتیں نہیں ہیں۔ انہوں نے آج ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کوکرایوں میں25 دسمبر تا 10جنوری تک 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

معذور افراد کوٹرینوں پر چڑھنے کیلئے سہولت فراہم کریں گے۔11ہزار آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔10ٹرینوں میں ایک روپیہ بھی فنڈ استعمال نہیں کیا گیا۔6 ٹرینیں چلادی ہیں 4 مزید ٹرینیں چلائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوبھی ریلوے افسر فیلڈ میں نہیں جائے گا وہ گھر جائے گا۔رائل پام اور شالیمار کا کیس نیب میں لیکر جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ایم ایل ون کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔

ایم ایل ون میں چین کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔سی پیک کے منصوبے ریلوے کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن کے سوال پر کہا کہ معلوم نہیں کہ عمران خان نے کس سوال کے جواب میں یوٹرن کا جواب دیا۔ہمیں فرینڈلی میڈیا نہیں مل رہا ہے۔جس کی ہم توقع رکھتے تھے۔ ہمارے ساتھ میڈیا کی وہ محبتیں نہیں ہیں۔فواد چودھری بہترین جاب کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ میری ایک شادی میں ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی۔چوہدری نثار نے اعتراف کیا کہ میں نے ان سے متعلق درست بات کی کہ ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کا انتظار نہیں کرتی۔اس وقت چوہدری نثار کے پاس 40 لوگ تھے۔اب وہ مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی کہیں بھی نہیں جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ تک جھاڑو پھر جائے گا۔ فالودے ، ویلڈنگ کے سر پر کھیلنے والے جیل کا خام مال ہیں۔گولی اندر اور چوہے جالندھر میں ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات