چوہدری نثار ن لیگ یا پی ٹی آئی میں نہیں جا رہے، شیخ رشید
چوہدری نثار نے میری بات کو درست قرار دیا کہ ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کا انتظار نہیں کرتی، اس وقت چوہدری نثار کے پاس 40 لوگ تھے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرزلاہورمیں پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 نومبر 2018 16:36
(جاری ہے)
وزیراعظم انتھک محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے طلباء کوکرایوں میں25 دسمبر تا 10جنوری تک 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان بھی کردیا ہے۔
طلباء کو کرایوں میں رعایت موسم سرما کی چھٹیوں میں دی جائے گی۔ معذور افراد کوٹرینوں پر چڑھنے کیلئے سہولت فراہم کریں گے۔11ہزار آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔10ٹرینوں میں ایک روپیہ بھی فنڈ استعمال نہیں کیا گیا۔6 ٹرینیں چلادی ہیں 4 مزید ٹرینیں چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کا کیس عدالت میں ہے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن کے سوال پر کہا کہ معلوم نہیں کہ عمران خان نے کس سوال کے جواب میں یوٹرن کا جواب دیا۔ ہمیں فرینڈلی میڈیا نہیں مل رہا ہے۔جس کی ہم توقع رکھتے تھے۔ ہمارے ساتھ میڈیا کی وہ محبتیں نہیں ہیں۔ فواد چودھری بہترین جاب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ تین روز قبل میری ایک شادی میں ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی۔ چوہدری نثار نے اعتراف کیا کہ میں نے ان سے متعلق درست بات کی کہ ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کا انتظار نہیں کرتی۔اس وقت چوہدری نثار کے پاس 40 لوگ تھے۔اب وہ مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی کہیں بھی نہیں جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ تک سیاست میں جھاڑو پھر جائے گا۔ فالودے ، ویلڈنگ کے سر پر کھیلنے والے جیل کا خام مال ہیں۔ گولی اندر اور چوہے جالندھر میں ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.