ہٹلر کی یہودی بچی کے ساتھ دستخط شدہ تصویر 11 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 17 نومبر 2018 16:37

ہٹلر کی یہودی بچی کے ساتھ دستخط شدہ تصویر 11 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی

اگرچہ نازی  دور حکومت کو موجودہ  تاریخ کے بد ترین دور حکومت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے لیکن اس  دور کی بہت سی یادگاریں بہت سے لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔اس چیز کا اندازہ حال ہی میں میری لینڈ کے ایک نیلام گھر میں فروخت ہونے والی تصویر سے لگایا جا سکتا ہے۔
اس تصویر میں ہٹلر ایک یہودی بچی سے گلے مل رہا ہے۔ تصویر میں نظر آنے والی بچی  روزا برنایل نینو ہیں۔

جس وقت یہ تصویر لی گئی، اس وقت روزا کی عمر 6 سال تھی۔ روزا کو فیوہرر(قائد) کی بیٹی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔روزا اور ہٹلر کی تاریخ پیدائش ایک ہی  تھی۔ روزا مذہباً یہودی تھی۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بظاہر  ہٹلر کو روزا کے یہودی ہونے کا پتا تھا  لیکن اُس نے اِس بات  کو نظر اندازکیا۔
روزا اور ہٹلر کی تصویر چسپیک سٹی میری لینڈ کے  الیگزینڈر ہسٹوریکل آکشنز میں نیلام ہوئی۔

(جاری ہے)

اس تصویر پر ہٹلر نے  نیلی روشنائی سے دستخط کیے تھے۔ یہ تصویر 16 جون 1933 کو بنائی گئی تھی۔ یہ تصویر پروپیگنڈہ کے طور پر بنائی گئی تھی۔ فوٹو گرافر ہینرچ ہوفمان کی تصاویر میں ہٹلر کا ایسا  مثبت چہرہ دکھایا جاتا ہے، جس میں وہ بچوں سے پیار کرنے والا لگے۔روزو کی وفات 5 اکتوبر 1943 کو 17 سال کی عمر میں پولیو کی وجہ سے ہوئی۔ یہ تصویر 11520 ڈالر میں فروخت ہوئی۔نیلام گھر نے تصویر کے فروخت کرنے اور خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا۔

ہٹلر کی یہودی بچی کے ساتھ دستخط شدہ تصویر 11 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی

متعلقہ عنوان :