2015ء سے اب تک تیس ہزار افغان فوجی ہلاک ہوئے، اشرف غنی

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:12

2015ء سے اب تک تیس ہزار افغان فوجی ہلاک ہوئے، اشرف غنی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ 2015 ء کے آغاز سے اب تک افغان سیکورٹی فورسز کے تقریباً تیس ہزار اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

واشنگٹن کے ایک تعلیمی ادارے کی تقریب کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی داخلی سیکورٹی کی کمان ہاتھ میں لینے کے بعد سے اب تک 28,529 افغان فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد اٹھاون ہے۔ اس موقع پر اشرف غنی نے افغان سیکورٹی دستوں کے ہلاک ہونے والے ارکان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :