عراقی صدر ایران کے دورے پر

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:12

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) عراقی صدر برھم صالح ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

عراقی صدریہ دورہ ایسے موقعے پر کر رہے ہیں جب جوہری ڈیل سے دستبرداری کے تناظر میں امریکا نے دو ہقتے قبل ایران پر تمام تر پابندیاں بحال کر دی تھیں۔ تہران حکومت کی کوشش ہے کہ چین کے بعد اس کے دوسرے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر ملک عراق کے ساتھ معاملات ٹھیک رہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم پچھلے سال سات ارب ڈالر رہا تھا۔ تہران اور بغداد کی کوشش ہے کہ اس سال یہ حجم ساڑھے آٹھ ارب ڈالر تک پہنچے۔

متعلقہ عنوان :