شیخ رشید کا طلباء کیلئے کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان
طلباء کیلئے موسم سرما کی چھٹیوں میں 25 دسمبر تا 10جنوری تک کرایوں میں کمی کی جائے گی، معذور افراد کوٹرینوں پر چڑھنے کیلئے سہولت فراہم کریں گے،11ہزار آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی،4 مزید ٹرینیں چلائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی لاہور میں پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 نومبر 2018 16:49
(جاری ہے)
وزیراعظم انتھک محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے طلباء کوکرایوں میں25 دسمبر تا 10جنوری تک 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان بھی کردیا ہے۔
طلباء کو کرایوں میں رعایت موسم سرما کی چھٹیوں میں دی جائے گی۔ معذور افراد کوٹرینوں پر چڑھنے کیلئے سہولت فراہم کریں گے۔11ہزار آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔10ٹرینوں میں ایک روپیہ بھی فنڈ استعمال نہیں کیا گیا۔6 ٹرینیں چلادی ہیں 4 مزید ٹرینیں چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کا کیس عدالت میں ہے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن کے سوال پر کہا کہ معلوم نہیں کہ عمران خان نے کس سوال کے جواب میں یوٹرن کا جواب دیا۔ ہمیں فرینڈلی میڈیا نہیں مل رہا ہے۔جس کی ہم توقع رکھتے تھے۔ ہمارے ساتھ میڈیا کی وہ محبتیں نہیں ہیں۔ فواد چودھری بہترین جاب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ تین روز قبل میری ایک شادی میں ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی۔ چوہدری نثار نے اعتراف کیا کہ میں نے ان سے متعلق درست بات کی کہ ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کا انتظار نہیں کرتی۔اس وقت چوہدری نثار کے پاس 40 لوگ تھے۔اب وہ مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی کہیں بھی نہیں جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ تک سیاست میں جھاڑو پھر جائے گا۔ فالودے ، ویلڈنگ کے سر پر کھیلنے والے جیل کا خام مال ہیں۔ گولی اندر اور چوہے جالندھر میں ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.