کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا دائرہ بڑھایا جائے گا، میئر وسیم اختر

لوگ رضاکارانہ طور پر خود تجاوزات ختم کر رہے ہیں،فٹ پاتھ لوگوں کے چلنے کے لئے ہوتا ہے غیر قانونی تجاوزات کے لئے نہیں،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ نومبر 17:12

کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا دائرہ بڑھایا جائے گا، میئر وسیم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا،لوگ رضاکارانہ طور پر خود تجاوزات ختم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوکراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے دو مقدمات میں پیشی کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے، کراچی سب کے لیے مفت ہے کا رجحان بن گیا ہے، فٹ پاتھ لوگوں کے چلنے کے لئے ہوتا ہے غیر قانونی تجاوزات کے لئے نہیں، کے ایم سی اپنی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھائے گی۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ اگر شہر میں تجاوزات پھر سے شروع ہوئی تو وہاں کا اینٹی انکروچمنٹ افسر ذمہ دار ہوگا، سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ کو آرڈر کیا کہ میئر کراچی کے ساتھ مل کر تجاوزات ہٹائیں، ہم نے کنٹونمنٹ کے علاقے میں بھی انکروچمنٹ ختم کی ہے، چیف جسٹس کی تبدیلی کے بعد بھی عدالتی انکروچمنٹ حکم برقرار رہے گا۔