ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:26

ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کواحتساب عدالت میں گیس کے ٹھیکوں میں17ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ سعید رضوان اور محمد تاج بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دروان سماعت ڈاکٹر عاصم نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو طبی معائنے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔پیپلزپارٹی کے رہنما کو 27 نومبر سے 20 دسمبر تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔