پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج میں ’تاریخ فرشتہ ‘ کی تقریب رونمائی کل ہوگی

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے زیر اہتمام سیکریٹری اکیڈمی آف پرشین لینگوئج اینڈ لٹریچر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا نصیری کی کتاب ’تاریخ فرشتہ ‘ کی تقریب رونمائی 19نومبربروز سوموا ر کو صبح 11بجے شیرانی ہال اولڈ کیمپس میں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیا زاحمد اختر ،پیام نوریونیورسٹی ایران کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضازمانی و دیگر شرکت کریں گے۔