سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ درخواست پر 19 نومبر کو سماعت کریگا

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:20

سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔چیف جسٹس پاکستان نے 6 اکتوبر کو متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر نوٹس لیا تھا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹائون کیس سے متعلق بسمہ امجد کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں سانحہ کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

عدالت نے درخواست کی سماعت کے لیے 19 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔عدالت کی جانب سے نوازشریف اور شہبازشریف کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ عدالتی نوٹس کی نقل حمزہ شہباز، رانا ثنااللہ، دانیال عزیز، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور عابد شیر علی سمیت کیس میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی ارسال کی گئی ہے۔