Live Updates

رائے ونڈ گھر میں آتشزدگی سارا سامان جل کر راکھ

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:30

رائے ونڈ گھر میں آتشزدگی سارا سامان جل کر راکھ
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) رائے ونڈ میں بیوہ کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا ،غریب بیوہ اپنے بچوں کی کفالت اور چھت کی بحالی کیلئے حکومتی امداد کی منتظر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے علاقہ محلہ جمال نگر کی بیوہ خاتون کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا،خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے گھر میں موجود الیکڑانکس اشیاء سمیت قیمتی پارچہ جات جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں بیوہ خاتون فوتگی پر لاہور گئی ہوئی تھی محلے دار وں اور متاثرہ خاتون نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مالی امداد کی اپیل کی ہے تاکہ خاتون اپنے بچوں کی کفالت کا سلسلہ جاری رکھ سکے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات