ْ دہشتگردی واقعات کی روک تھام کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے معاون ثابت ہونگے ، آئی جی بلوچستان

پولیس فورس کے نفری میں اضافے کیلئے ہم نے 65 کانسٹیبلز کو بھرتی کیا ہے جس سے پولیس فورس کی نفری میں اضافہ ہوگا اور ملزمان کو پکڑنے میں آسانی بھی ہوگی، محسن حسن بٹ

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:30

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) آئی جی بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ چمن میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے مددگار ثابت ہوں گے پولیس فورس کے نفری میں اضافے کیلئے ہم نے 65 کانسٹیبلز کو بھرتی کیا ہے جس سے پولیس فورس کی نفری میں اضافہ ہوگا اور ملزمان کو پکڑنے میں آسانی بھی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن کے دورے کے موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے آئی جی بلوچستان پولیس کاڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ پولیس آفیسر عطاء اللہ شاہ نے استقبال کیا اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے آئی جی پولیس اور آر پی او کو سلامی پیش کی جس کے بعد ڈی پی او قلعہ عبداللہ نے اپنے ضلعی آفس میں آئی جی محسن حسن بٹ اور آر پی او کو چمن شہر میں لگائے گئے 36سی سی ٹی وی کیمروں اور علاقے کے حوالے سے بریفنگ دی بریفنگ کے بعدآئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ اور آرپی اونے چمن سٹی تھانہ میں شہربھرمیںلگائے گئے 36سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح کیا افتتاح کے بعد تقریب کا انعقاد تقریب میںایف سی چمن سکاؤٹس کمانڈنٹ کرنل خرم جاوید ،اے ڈی آئی جی منظور، اور دیگرقبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی تقریب میں سٹی تھانہ میں ڈی ایس پی آفس میںشہر کے مین شاہراہوں اور دیگرحساس مقامات پر نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد آئی جی بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ اور آر پی نے شہرمیں لگائے گئے 36سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کوئٹہ شہر کے بعد چمن واحد شہر ہے جس میں 36سی سی ٹی وی کیمرے شہر کے مین شاہراہوں اور دیگر حساس مقامات پر نصب کئے چمن شہربھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے مددگار ثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہم سی سی ٹی وی کیمروں کا دائرہ مذید بڑھائیں گیدیگر جو روڈز ہے جہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگائے وہاں بھی جلد کیمرے نصب کئے جائیں گے جس سے شہر میں کہی بھی دہشت گردی کے واقعات میں پولیس فورس کیلئے مددگار ثابت ہوانہوں نے کہا کہ چمن شہر کے تاجرحضرات سے بھی ریکویسٹ کرتے ہیں کہ وہ اپنے دکانوںاور دفتروں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جس مدد سے ملزمان کو پکڑنے کیلئے مذید آسانی ہوانہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے نفری میں اضافے کیلئے ہم نے 65 کانسٹیبلز کو بھرتی کیا ہے جس سے پولیس فورس کی نفری میں اضافہ ہوگا اور ملزمان کو پکڑنے میں آسانی بھی ہوگی۔