جمہوری وطن پارٹی تحصیل کاریزات خانوزئی بلو زئی تحصیل نانا صاحب دلسورہ کے یونٹ صدر کا مشترکہ اجلاس

صدارت مرکزی ترجمان نر اللہ وطن دوست نے کی تمام یونٹ صدور نے کارکردگی رپورٹ پیش

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) جمہوری وطن پارٹی تحصیل کاریزات خانوزئی بلو زئی تحصیل نانا صاحب دلسورہ کے یونٹ صدر کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کی صدارت مرکزی ترجمان نر اللہ وطن دوست نے کی تمام یونٹ صدور نے کارکردگی رپورٹ پیش کی تحصیل صدر نصیر احمد، ضلعی صدر ہارون خان نے دورے کا شیڈول جاری کی18 نومبر کو کلی بلوزئی،25 نومبر کو دلسورہ ، دو دسمبر کو کلی لشست، نو دسمبر کو خانوزئی، سولہ دسمبر کو مرغہ ذکریا زئی23 دسمبر کو کلی عمر زئی، 28 دسمبر کو بر شور کے یونٹس کا افتتاحی تقریب ہونگے اور2019 کے بلدیاتی ا نتخابات کے امیدواروں کا اعلان بھی کئے جائینگے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے نور اللہ وطن دوست نے کہا کہ تنظیم وتربیت ایک سیاسی پارٹی کے لئے بہت ہی ضروری ہے ملکر کام کرنے سے ہم اپنا منزل تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں ہم 2019 کے بلدیاتی الیکشن میں بلوچستان کی سب سے بری پارتی ہونگے کیونکہ قوم پرستوں نے دور اقتدار میں بلوچستان کے حقوق کا سودا کیا اور اسلام پسندوں نے مذہب کے نام پر ووٹ لے کر کچھ بھی نہیں کیا اقتدار امتحانی ہے اگر جے ڈبلیو پی نے بھی کام نہیں کیا تو لوگ ہمیں بھی مسترد کر ینگے مگر نوابزادہ گہرام بگٹی اور نوابزادہ شاہ زین بگٹی بلوچستانی عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔