انسداددہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) انسداددہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایم کیوایم کارکن ملزم رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر بھی ملزمان پیش کیئے گئے آتشزدگی میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں سے مزید 13 گواہان کے بیانات قلمبند کیئے گئے ،عدالت نے 24 نومبر کو مزید گواہوں کو طلب کرلیا،کیس میں شامل تین سو سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں،ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،استغاثہ کی جانب سے کیس میں 720 گواہان کو شامل کیا گیا ہے