چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اسپتالوں میں کتے کاٹے کی ویکسین کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اسپتالوں میں کتے کاٹے کی ویکسین کی عدم دستیابی اور دادو میں لڑکیوں کے اسکول میں بنیادی سہولتوں کے فقدان کا نوٹس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے پر جان بچانے والی ویکسین کی عدم دستیابی کا معاملہ پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے بدین کے اسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا ،چیف جسٹس نے محکمہ صحت بدین کو ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دادو میں لڑکیوں کے اسکول میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کا معاملہ پر بھی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم اور دادو کے متعلقہ افسر سے رپورٹ طلب کر لی ان کا کہنا ہے کہ بتایا جائے لڑکیوں کے اسکول میں بنیادی سہولیات کیوں دستیاب نہیں,چیف جسٹس نے نوٹس مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر لیا